Live Updates

اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری فوری مداخلت کر کے کشیدگی کم کرے، سحر کامران

عالمی قوانین اور ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے ،جنگ تباہی، دکھ اور عدم استحکام لاتی ہے ، رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی کا بیان

ہفتہ 14 جون 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سحر کامران نے ایران پر اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری فوری مداخلت کر کے کشیدگی کم کرے۔اپنے بیان میں سحرکامران نے کہاکہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت ہے ،اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی برادری فوری مداخلت کر کے کشیدگی کم کرے ۔ سحر کامران نے کہاکہ مسائل کا حل جنگ نہیں، صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی قوانین اور ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے ،جنگ تباہی، دکھ اور عدم استحکام لاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے ۔سحر کامران نے کہاکہ اقوامِ متحدہ اور طاقتور ممالک مؤثر کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار امن کے لیے انصاف اور انسانی حقوق کا تحفظ لازم ہے ،جارحیت بند کیے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امن خواب نہیں، وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات