Live Updates

اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے‘مشعال ملک

ہفتہ 14 جون 2025 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے‘مسائل کا حل جنگ نہیں، صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل میں مشعال ملک نے اسرائیل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

عالمی برادری فوری مداخلت کر کے کشیدگی کم کرے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ مسائل کا حل جنگ نہیں، صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے‘عالمی قوانین اور ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے‘جنگ تباہی، دکھ اور عدم استحکام لاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے‘ اقوامِ متحدہ اور طاقتور ممالک مؤثر کردار ادا کریں ‘پائیدار امن کے لیے انصاف اور انسانی حقوق کا تحفظ لازم ہے ‘جارحیت بند کیے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں ‘''امن خواب نہیں، وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہی'' ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات