Live Updates

68فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے ہیں، برتھ کنٹرول پر توجہ دینا ہوگی، مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا انڈس اسپتال کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے انڈس اسپتال کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں۔ کراچی میں ٹی پی ون منصوبے کی لاگت 80 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، لیکن بچوں کو آج بھی گندا پانی پلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف علاج نہیں، بلکہ بیماریوں سے بچا پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ آبادی میں تیزی سے اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرٹیلیٹی ریٹ کم کیے بغیر عوام کو سہولتیں دینا ممکن نہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پورے ملک میں صحت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے ہاسنگ سوسائٹیوں کے ناقص سیوریج سسٹم اور غیر معیاری پانی کو صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات