Live Updates

پاکستان کسی بھی مشکل گھڑی میں امتِ مسلمہ کے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مشکل وقت میں امتِ مسلمہ کے ساتھ متحد ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی دفاعی صلاحیت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں اسلامی ممالک کی خودمختاری کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مسلم ممالک فوجی طور پر طاقتور ہیں، لیکن کچھ ممالک معاشی لحاظ سے کمزور ہیں۔ایران پر حملوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی مشکل وقت میں مسلم ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات