
پہلگام حملے کے بعد بی جے پی حکومت نے فوری طور پر پاکستان اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا،پرشانت بھوشن،مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک ماہ کے عرصے میں دوہزارسے زائدمکانات مسمار کئے گئے ،سچتراوجین
اتوار 15 جون 2025 13:00
(جاری ہے)
جن میں اترپردیش میں 43، مہاراشٹر میں 24، اتراکھنڈ میں 24، مدھیہ پردیش میں20 واقعات پیش آئے اوران تمام ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں میں بہت کم واقعات پیش آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی پہلگام جانے کے بجائے سیدھے بہار گئے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں اور اپنی سیاسی ریلیوں میں حمایت حاصل کرنے کے لئے پہلگام حملے کا استعمال کیا۔ دی پولس پروجیکٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جدید بھارت کے بارے میں معروف کتابوں کی مصنفہ سچترا وجین نے اپنی بریفنگ میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کو اچانک ردعمل کے بجائے ایک مربوط منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ تشدد کی تجربہ گاہیں ہیں جو ملک بھر میں مختلف جگہوں پر بنائی گئی ہیں اور ان کی نقل تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منظم انداز میں ہورہاہے۔ یہ ریاست کی حمایت سے ہورہا ہے اوریہ اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ریاست نے اسے ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسماری کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اگر میرے اعداد و شمار درست ہیں تو ہمارے پاس غیر قانونی مسماری مہم کے ایک حصے کے طور پر کشمیر میں 2000سے زیادہ مکانات منہدم کئے گئے ہیں۔ ایک ممتاز ماہر تعلیم اور انسانی حقوق کے وکیل پروفیسر اپوروانند نے مسلمانوں کی آوازوںخاص طور پر دانشوروں اور ماہرین تعلیم کو خاموش کرنے کے لیے ایک وسیع مہم سے خبردار کیا۔ انہوں نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے کیس کا حوالہ دیا جنہیں پہلگام حملے پر حکومت کے جنگی جنون پر تنقید کرنے والی فیس بک پوسٹس پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پروفیسر اپوروانند نے کہا کہ مسلمانوں سے خاموش رہنے کے لئے کہاجارہا ہے اور مسلمانوں کا بولنا یا سوچنا موجودہ بھارت میں بہت خطرناک چیز بن گئی ہے۔انہوں نے بھارتی اداروں کے ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے پر تشویش کااظہارکیا جن میں بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ فوج اور عدلیہ بھی شامل ہیں ۔ بریفنگ کا اہتمام انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے کیاتھا جن میں جینوسائیڈ واچ، ورلڈ ودآئوٹ جینوسائیڈ، ہندوز فار ہیومن رائٹس، دی ہیومنزم پروجیکٹ آسٹریلیا اور انڈین امریکن مسلم کونسل شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ انتظامیہ کا ایچ ون بی ورک ویزا ہولڈرز کے لیے 1لاکھ ڈالر فیس عائدکرنے کا اعلان
-
چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں.راہول گاندھی
-
امریکا میں ورک ویزا کے خواہشمندوں کیلئے بڑا جھٹکا، فیس میں بھاری اضافہ
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
-
جی سی سی کا مشترکہ فوجی مشقوں اور انٹیلیجنس تبادلہ بڑھانے پر اتفاق
-
10 ممالک پیرکو نیویارک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے ، فرانس
-
ٹرمپ کے گولڈ کارڈ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی
-
ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی
-
ہم ساز و سامان بیچ کر یوکرین کی جنگ سے پیسا کما رہے ہیں،ٹرمپ
-
غزہ میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے،اقوام متحدہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں پر زوردیا ہے کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کریں
-
ٹرمپ اورشی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ، ٹک ٹاک اورتجارت پربات چیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.