
پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون اور ورلڈ یونیورسٹی ایسوسی ایشن آف کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کےدرمیان سائنس، ٹیکنالوجی اوراعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اتوار 15 جون 2025 13:40
(جاری ہے)
ڈبلیو- یو -اے -سی-ڈی- ائرلانگا یونیورسٹی کا اقدام جو کہ عالمی نیٹ ورک ہے جو 11 ممالک کی 41 جامعات پر مشتمل ہے اور تعلیم و تحقیق کے ذریعے معاشرتی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس معاہدے کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تحقیقی روابط، علمی تبادلے اور جدید سائنسی شعبہ جات میں اشتراک کو فروغ دینا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، صحت عامہ اور انجینئرنگ شامل ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے قلیل مدتی (تین تا چار ہفتے) تربیتی پروگرامز اور طویل مدتی (چھ تا بارہ ماہ) ریسرچ فیلوشپس فراہم کریں گے۔ یہ پروگرامز خاص طور پر کم ترقی یافتہ مسلم ممالک، خصوصاً افریقی خطے سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ایئرلانگا یونیورسٹی جو جو ڈبلیو- یو- اے- سی -ڈی کا سیکرٹریٹ بھی ہے منتخب فیلوز کی تعلیمی میزبانی اور نگرانی کرے گی جبکہ کامسٹیک ویزا اور فیلوشپ ایوارڈ کے انتظامات میں معاونت فراہم کرے گا۔ طلباء و محققین کو ائرلانگا یونیورسٹی کے تجربہ کار اساتذہ کی سرپرستی میں تحقیق کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر کامسٹیک نے ڈبلیو- یو اے سی-ڈی- کے اگلے سالانہ اجلاس کو اسلام آباد میں منعقد کرنے کی پیشکش بھی کی، جسے تنظیم کی قیادت نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اس اقدام کو مسلم دنیا کے اندر علمی سفارت کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔دونوں اداروں کے حکام نے اس معاہدے کو سائنسی ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی، اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری اسلامی دنیا میں سائنسی صلاحیتوں کے فروغ اور معاشرتی بہتری کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.