Live Updates

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم منگل کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگی

پیر 22 ستمبر 2025 13:20

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم منگل کو لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم(کل)منگل کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگی۔ قومی خواتین ٹیم ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز دو وارم اپ میچز سے کرے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف جبکہ دوسرا 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، جبکہ دوسرا اہم معرکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبر کو ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ پانچویں میچ میں 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کا سامنا ہوگا جبکہ چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔قومی خواتین ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہے اور کھلاڑیوں نے ایونٹ میں سخت محنت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات