Live Updates

ض*ہمیں اسرائیلی ظلم اور جارحیت کے خلاف ایک آواز بننا ہوگا۔ میر علی حسن زہری

۔ایران پر اسرائیلی جارحانہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لئے لمحہ فکری ہے اسرائیلی حملوں کے خلاف سخت ترین مذمت کی جانی چاہئے اور فوری طور پر اس پر اقتصادی، سیاسی و عسکری پابندیاں عائد کی جائیں، صوبائی وزیر زراعت

اتوار 15 جون 2025 19:30

Xحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما ، ترجمان صدر آصف علی زرداری و صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو، میر علی حسن زہری نے اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر کیے گئے جارحانہ اور غیر انسانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

یہ حملے صرف ایران نہیں بلکہ پوری مسلم اٴْمہ پر حملہ ہے، اور اس کی کھلی پشت پناہی امریکہ کی جانب سے کی جا رہی ہے، جو دنیا میں امن کے دعوے دار ہونے کے باوجود جنگ اور تباہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ حملوں میں ایرانی فوجی قیادت اور سائنسدانوں کو نشانہ بنانا انتہائی سنگین جنگی جرم اور سوچی سمجھی سازش ہے جس پر تمام امت مسلمہ شدید مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس نازک موقع پر ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اخوت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقصد خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے عالمِ اسلام کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت اور اختلافات سے بالا ہو کر اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ اور مضبوط موقف اختیار کریں تاکہ مظلوم مسلمانوں کا دفاع ممکن ہو۔

مزید برآں، انہوں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اقتصادی، سفارتی اور سیاسی پابندیاں عائد کریں تاکہ آئندہ ایسی مذموم کارروائیوں کی روک تھام ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی سالمیت، خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر دفاع کرنے اور مؤثر جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ اٴْمتِ مسلمہ اسرائیلی جارحیت کا متحد ہو کر جواب دے اور ایک ایسی اجتماعی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے دشمن کو یہ پیغام جائے کہ مسلمانوں پر حملہ کرنے والوں کو اب منہ توڑ جواب ملے گا۔میر علی حسن زہری نے عالمِ اسلام کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، اور فرقہ واریت، تعصبات اور سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کے خلاف ایک متفقہ موقف اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اتحاد، حکمت اور مضبوط قیادت کا ہے۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل کوئی اور اسلامی ملک نشانہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جنگی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، اس کے خلاف سخت ترین مذمت کی جائے، اور فوری طور پر اس پر اقتصادی، سیاسی و عسکری پابندیاں عائد کی جائیں۔

میر علی حسن زہری نے کہا کہ اب مزید خاموشی کا وقت نہیں، اسرائیل کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ ظلم اور جارحیت کے خلاف اٴْٹھنے والی ہر آواز، حق اور انصاف کی حمایت ہے۔ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر ممکن سفارتی و اخلاقی حمایت فراہم کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات