
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی سے متعلق آئینی تقاضوں اور پارلیمانی طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے تناظر میں وضاحت
اتوار 15 جون 2025 19:50
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے 16 مئی 2025 کے خط کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں وزیراعظم نے نامزدگیوں کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں چیف الیکشن کمشنر یا ممبران کے ناموں پر اتفاق نہ ہو تو یہ معاملہ آئین کے آرٹیکل 213(2A) کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے عمل کو آگے بڑھا سکیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے باضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائے گی کہ وہ پارلیمانی لیڈرز سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کے نام طلب کریں۔اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی تمام پارلیمانی لیڈرز کو مراسلہ ارسال کریں گے اور ان سے نام طلب کیے جائیں گے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں قومی اسمبلی میں ہر پارٹی کی موجودہ نمائندگی کے تناسب کو مدِنظر رکھا جائے گا تاکہ کمیٹی کی تشکیل مکمل طور پر آئینی و منصفانہ ہو۔ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی صرف اسی صورت میں تشکیل دی جا سکتی ہے جب حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے اراکین کے نام موصول ہو جائیں۔ اگر کسی ایک جانب سے تاخیر یا عدم تعاون ہو تو کمیٹی کی تشکیل ممکن نہیں ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اپنے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔ اسپیکر کے جواب میں اس مطالبے پر مکمل آئینی طریقہ کار کی وضاحت فراہم کی گئی ہے۔ترجمان نے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے جوابی خط کا مکمل متن بھی جاری کر دیا ہے تاکہ عوام اور میڈیا کو حقائق سے آگاہی حاصل ہو اور افواہوں کا مؤثر سدباب کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی ایک بار پھر شدید مذمت
-
بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید کشمیری کو سلام پیش کرتے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نظر آ رہی ہے‘لاہور ہائیکورٹ
-
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ہراسانی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
-
بھارتی آئین کی دفعات 370 اور35A ختم کرنے کا مودی سرکار کو اختیارنہیں تھا، خواجہ سعد رفیق
-
پنجاب حکومت نے کورٹ فیس کی سابق شرح بحال کردی
-
آئینی حیثیت کی بحالی کےلئے کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن دائو پر لگا رہے گا، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
کراچی‘ شکی شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
-
جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب
-
گورنر پنجاب سے ویمن چیمبر گجرات کے وفد کی ملاقات ،ملکی معیشت میں خواتین کے کردار پر تبادلہ خیال
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
-
پانچ اگست ہمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی یاد دلاتا ہے،،وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط و سیاسی امور کایوم استحصال کے موقع پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.