Live Updates

ی* امریکی ایمائ پر اسرائیل کا ایران پر حملہ بزدلانہ اقدام ہی: علامہ شیر محمد مجتبائی

& ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیل کے اقدامات نہ صرف مشرق وسطی بلکہ عالمی استحکام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں: محمد سلیم قادری

اتوار 15 جون 2025 20:10

|لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویڑن کے صدر پیر علامہ شیر محمد مجتبائی، لاہور کے جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیم قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ امریکی ایمائ پر اسرائیل کا ایران پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے، ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،اسرائیل کے اقدامات نہ صرف مشرق وسطی بلکہ عالمی استحکام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو بدامنی کی لہر پورے مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا میں پھیل جائے گی، اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا،غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پراگرمسلم حکمران بروقت جواب دیتے توفلسطین آزادہوتااورغزہ کی تباہی کے بعداسرائیل ایران ودیگرمسلم ممالک پرحملہ آورنہ ہوتا۔دہشت گرداسرائیل کاراستہ روکنے کیلئے مسلم حکمرانوں کومفادات کی بجائے امت کے اتحاد ویکجہتی اورحفاظت کیلئے عملی مظاہرہ کرناہوگاایران پرحملہ ایران نہیں امت مسلمہ پرحملہ تصورکیاجائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات