
ایف پی سی سی آئی اور مختلف چیمبرزکے قائدین کا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیر مقدم
اتوار 15 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازیں دونوں علاقا ئی ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے امکانات کو بڑھائیں گی۔
ازبکستان کے صنعتی مرکز تاشقند سے اسلام آباد تک ہفتے میں دو پروازیں دونوں اطراف کے درمیان معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی۔ایف پی سی سی آئی کے رہنما نے کہا کہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر توختایف دونوں برادر ممالک کے درمیان ڈائریکٹ ہوائی رابطہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ستائش کے مستحق ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جواد بلوانی نے کہا کہ تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مستقبل میں مزید بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے کاروباری حلقوں کا خیال ہے کہ یہ قدم پاکستان اور ازبکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات پر بہت زیادہ اثر انداز ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد نے کہا کہ ازبکستان وسط ایشیا کا ایک اہم ملک ہے، اسلام آباد اور تاشقند کے درمیان ڈائریکٹ پروازیں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو مضبوط بنائیں گی، اس سلسلے میں تمام کریڈٹ ازبک سفیر علیشیر توختایف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوسری براہ راست پرواز ہے، اس سال تاشقند اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو براہ راست پروازوں کا آغاز ہواتھا،مستقبل میں اس میں مزید وسعت آئے گی جو علاقائی کنیکٹیویٹی کے لیے اہم ہے۔ نئے اسلام آباد روٹ کے علاوہ ازبکستان ائیرویز فی الحال بدھ اور جمعہ کو لاہور کے لیے ہفتے میں دو ڈائریکٹ پروازیں چلا رہی ہے، جو دونوں ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھارا نے کہا کہ تجارتی تعلقات کے علاوہ ڈائریکٹ فلائٹ رابطہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چیمبر نے اسلام آباد میں ازبکستان کے سفارت خانے کو دونوں دارالحکومتوں کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز اور اپنی قومی ایئرلائن ازبکستان ائیرویز کو شامل کرنے پر سراہا ہے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایوب مریانی نے تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ڈائریکٹ پروازوں کے آغاز کو علاقائی معاشی انضمام کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بڑے شہروں بشمول کوئٹہ جو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تاریخی تعلق رکھتا ہے، کے درمیان ایسی ڈائریکٹ پروازیں شروع کی جانی چاہئیں۔ پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ پی سی سی آئی نے تاشقند کے ساتھ ڈائریکٹ ہوائی رابطہ کو سراہا ہے کیونکہ ہمارے تاجر وسط ایشیا سے معاشی طور پر جڑے ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر قریشی نے کہا کہ ازبکستان، وسطی ایشیا کی مضبوط معیشت ہے اور ڈائریکٹ ہوائی رابطہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے کہا کہ وہ وسط ایشیائی ممالک، خاص طور پر ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ڈائریکٹ ہوائی رابطہ جیسے اقدامات تجارت کو فروغ دیں گے۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صادق خان نے بھی تاشقند سے اسلام آباد تک دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کو سراہا۔\395
مزید قومی خبریں
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
-
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چوہدری
-
فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا
-
ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین
-
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،وفاقی وزیر صحت
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات
-
حکمرانی کو موثر، فعال اور ذمہ دار بنانے میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ سے ان کی نشست پر آ کر ملاقات کرتے رہے
-
پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے ‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.