Live Updates

اشتہارات کی بی پی پی آر اے پر منتقلی سے پرنٹ میڈیا بندش کا شکار ہوگا،ایکشن کمیٹی

اتوار 15 جون 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ آج بھی جاری رہا ۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ،جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود تھے ۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقیقی پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے کیونکہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو بی پی پی آر اے پر منتقل کرنے سے پرنٹ میڈیا مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

شرکاء کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان صوبے کی واحد صنعت کی مشکلات کے ازالے کیلئے آواز بلند اور صنعت کی بقاء اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں ہیں ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بی پی پی آر اے میں مبینہ اقربا پروری اور کرپشن کے حوالے سے زیر گردش خبریں ایکشن کمیٹی کے موقف کی تائید ہے کہ اشتہارات کی منتقلی سے جہاںکرپشن کو فروغ ملے گا وہیں صوبے کی واحد صنعت تباہی سے دوچار ہوگی ۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ علامتی احتجاجی کیمپ صنعت کے مسائل کے حل ہونے تک ختم نہیں کیا جائے گا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات