
حکومت بلوچستان سنجیدگی سے بلاخوف وخطر لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ، مولانا محمد ایوب منصور
اتوار 15 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کا ایم پی اے نائب امیر انجینئر عبدالمجید بادینی مثالی خدمت گار ثابت ہوگا دیانت داری سے علاقے کے مسائل حل کریگا اور اپنے احتساب کیلئے ہر وقت تیار ہے مجید بادینی کے دروازے ہر وقت سب کیلئے کھلے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں وفوسے خطاب اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میڈیا قومی پارٹیاں بلوچستان میں امن کی بحالی ،حقوق کی فراہمی ،ظلم وجبر ،بارڈر بندش کے خاتمہ ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مخلصانہ کردار اداکریں بصورت دیگر حالات بہت خراب وکنٹرول سے باہر ہوجائیں گے بلندبانگ دعوے ،بے عمل اعلانات ،دھمکی گولی سے مسائل حل نہیں بلکہ نفرت پریشانی اورمشکلات میں اضافہ ہوگا بلوچستان میں بدامنی نے حالات خراب کیے بدامنی بم دھماکوں کے ذمہ دار سیکورٹی ادارے ہیں بدقسمتی سے سیکورٹی کیلئے رکھی گئی بجٹ عوام کی حفاظت امن وامان کے بجائے سیکورٹی فورسزکی حفاظت ان کے پروٹوکول ،شاہ خرچیوں پر خرچ ہورہی ہے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ۔ہر طرف بے گناہ لوگ دھماکوں،ٹارگٹ کلنگ میں مر رہے ہیں ۔حکمران سیکورٹی فورسزاور ادارے ومقتدر قوتیں تماشائی کا منفی کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے حالت بدسے بدترعوام مایوس پریشان اور خوف ودہشت کا شکار ہیں جب تک عوامی تائید حاصل کرنے والوں سے مشاورت ان کو اعتماد میں نہیں لیا جائیگا طاقت زورزبردستی غرورتکبر اور دھمکی سے مسائل حل ہوں گے نہ امن وامان میسر آسکتاہے ۔ بلوچستان کو لاوارث بنا کر بارودپرکھڑاکر دیاگیا ہے ہرطرف مایوسی خوف دہشت بدامنی اوردھماکے قتل وغارت گری ہے ذمہ داروسیکورٹی ادارے غافل ہیں عوام پریشان نوجوان مایوس ہیں جبری گمشدگیوں مسخ شدہ لاشوں نے مظالم کی نئی تاریخ رقم کی ۔جماعت اسلامی ان مظالم جبر ولاقانونیت کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے بہت جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے لانگ مارچ کرکے اسلام آبادمیں بلوچستان کے فیصلے کرنے والوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے حقوق چھین لیں گے ۔ نوجوان جماعت اسلامی کی عوامی تحریک لانگ مارچ کا ہر اول دستہ ہوگا انشاء اللہ جماعت اسلامی کے لانگ مارچ سے بلوچستان کے عوام کو حقوق کے حصول میں آسانی ظلم وجبر کا راستہ بند ہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصرکادعوی
-
صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ
-
بہاولپور‘ 11 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جاکرنوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
آئین ہم سب کا ہے،اس پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، اے این پی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے دستخط نہیں کئے ، ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.