
ٴْ آج کے دن ہم تارکین وطن کی معیشت میں اہم شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم
,اپنی محنت سے کمائی ہوئی ترسیلات زر کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو ترقی دی اور اپنے آبائی ممالک میں ترقی کی راہ ہموار کی،پیغام
اتوار 15 جون 2025 22:45
(جاری ہے)
ان کی مالی عطیات نہ صرف اپنے خاندانوں کے لئے محبت اور ذمہ داری کا اظہار ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی کا ایک طاقتور ستون بھی ہیں۔
اس موقع پر ہم اپنی عالمی پاکستانی کمیونٹی کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی ترسیلات ان کے اپنے وطن کے ساتھ ایک پائیدار رشتے کی عکاسی کرتی ہیں جو کہ اعتماد، اور عزم ذمہ داری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور طویل مدتی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی برآمدات کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سفر میں ترسیلات زر نے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو نمایاں طور پر مضبوط کرتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ مالی سال میں، ہمارے بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے ریکارڈ 34.9 بلین ڈالر بھیجے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔ جبکہ مئی 2025 میں 3.7 بلین ڈالر موصول ہوئے،جس میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد دیکھا گیا۔ یہ مثبت اشاریے نہ صرف ہمارے تارکین وطن کی محنت اور وفاداری کا ثبوت ہیں بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر ان کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی ثبوت ہیں۔ یہ اعتماد ہماری معیشت کی بحالی اور نمو کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ آئیے ہم اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کریں تا کہ ہم اپنے معاشی چیلنجوں پر قابو پا سکیں اور سرمایہ کاری، خوشحالی اور قومی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو۔
مزید اہم خبریں
-
آپ کو پتہ ہے پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتیں 400 روپے تک چلی گئی تھیں، حنا پرویز بٹ کا ویڈیو کلپ وائرل
-
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
-
ٓوزیرِ اعظم نے آئی ٹی ایکوسسٹم کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
-
پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
-
فنانس بل ٹیکس فراڈ کے الزامات پر تاجروں کی گرفتاری معاملے پر وزیر اعظم کا نوٹس، خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب کا53 کھرب 35 ارب روپے کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
-
وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس، باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،شہباز شریف
-
اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، پنجاب کا زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دیا ہے، مریم نواز
-
وزیر خزانہ نے نوازشریف کی تصویر ہمراہ رکھ کر بجٹ تقریر پیش کی
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت
-
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے موجودہ حکومت کا دوسرا بجٹ پیش کیا
-
شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے‘اسد عمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.