
اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، پنجاب کا زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دیا ہے، مریم نواز
صحت اور تعلیم کے شعبے میں بجٹ کی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، یہ بڑی خوشی کی بات ہے مسلسل دوسرے سال پنجاب نے بغیر نئے ٹیکس کے بجٹ پیش کیا ہے جو عوامی ریلیف کی واضح علامت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
15:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا سے یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں۔ نیت نیک ہے، کام جاری رکھیں گے۔
اقتدار اللہ کی امانت اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔قبل ازیں پنجاب کابینہ کے 27ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ کوزیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا۔ گزشتہ برس کا بجٹ بھی ریکارڈ تھا لیکن اس بار اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں 100 نئے اختراعی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔ 740 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا گیا اور آئی ایم ایف کی شرائط بھی پوری کی گئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈیلیوری دی گئی، ورک ایتھکس بدلے جا چکے ہیں اور ہر افسر، وزیر اور ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے۔مریم نواز نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے اور اجرتی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی بھی تجویز دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آر اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کی گنجائش تسلیم کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کیلئے ایڈیشنل پرفارمنس بونس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 2025-26 کا بجٹ پاکستان کی تاریخ کا بے مثال بجٹ ثابت ہو گا اور ای ٹینڈرنگ، شفافیت اور گڈ گورننس کی بدولت اب تک کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور 700 نئی سڑکوں کی تعمیر ایک سنگ میل ہے۔ عید کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کی تاریخی مہم چلا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 94 نئے پراجیکٹس کے ساتھ اس بار ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بے مثال سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ہر سرکاری سکول میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا ہدف مکمل کیا جائے گا اور فری میڈیسن ہر جگہ دستیاب ہو گی۔ گزشتہ 40 سالوں میں جو 40 ہزار گھر نہیں بن سکے وہ ہدف اب پورا کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.