
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی فوری بحران کا خطرہ نہیں ہے،خصوصی کمیٹی
پیر 16 جون 2025 13:43
(جاری ہے)
اس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں،کمیٹی کا مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا اور کسی بھی ممکنہ بحران سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
کمیٹی کو عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور رسد کے تسلسل پر گہری نظر رکھنے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے زرِ مبادلہ پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے، کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کے لیے پیشگی حکمتِ عملی تجویز کرنے اور طویل کشیدگی کی صورت میں مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ پیش ککرنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی فوری بحران کا خطرہ نہیں۔ تاہم، بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر صورت حال کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا، جبکہ مکمل کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن کو سیکریٹریٹ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔ اجلاس میں توانائی کے تحفظ، مارکیٹ میں استحکام اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ایران کی پارلیمنٹ کے اظہار تشکر کے الفاظ قابل تحسین ہیں، شازیہ مری
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ کیمل ڈے ‘‘ 22 جون کو منایا جائے گا
-
26نومبر کا احتجاج ،سٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل منظور
-
کسان دوست بجٹ اور زرعی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں ،رانا تنویرحسین
-
زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت اسکی حفاظت فرض اولین ہے، وزیراعلی پنجاب
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
-
آغا سراج درانی کی بریت کی درخواست ،وکلاء صفائی سے دلائل طلب
-
پانی زندگی ہے اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعلی سندھ
-
اسرائیل پورے خطے کا پولیس مین بننا چاہتا ہے، شیری رحمان
-
کراچی میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیسز بڑھنے لگے
-
پنجاب بھر میں 1178 ٹریفک حادثات میں08 افراد جاں بحق ،1374 زخمی
-
محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی ،امن وامان حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.