پٹرول کی عارضی قلت پر قابو پانے کےلئے انتظامیہ متحرک ،عوام پینک بائنگ سے اجتناب کریں،کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات

پیر 16 جون 2025 14:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کہاہے کہ پٹرول کی عارضی قلت پر قابو پانے کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ،عوام سے گزارش ہے کہ پینک بائنگ سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام کے نام اپنے جاری پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

محمد حمزہ شفقات نے کہاکہ پٹرول کی عارضی قلت پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے، ان شا اللہ یہ بحران حل کر لیا جائے گا، عوام سے گزارش ہے کہ پینک بائنگ سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مستند پٹرول پمپس پر معیاری اور اصلی پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ان شااللہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے پمپس پر پٹرول وافر مقدار میں آچکاہے جبکہ دیگر پمپس پر بھی تیل پہنچ جائے گا،مصنوعی بحران کے حوالے چند عناصر پراپیگنڈہ کررہے ہیں جن کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہاہے ۔