Live Updates

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کسی سے پوشیدہ نہیں،میاں منیر ہانس

فلسطین اور ایران کے ساتھ کھڑے ہونے اور امت مسلمہ کے اتحاد کی فی الفور اور اشد ضرورت ہے

پیر 16 جون 2025 14:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ معروف بزنس مین میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کسی سے پوشیدہ نہیں،فلسطین اور ایران کے ساتھ کھڑے ہونے اور امت مسلمہ کے اتحاد کی فی الفور اور اشد ضرورت ہے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ایران نے امریکی ثالثی پالیسی اور اسرائیلی بالادستی کی سازش بے نقاب کر دی ہے شام، لبنان، اردن اور عراق کے بعد ایران پر اسرائیلی حملہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی بالادستی قائم کرنے منظم سازش ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مشرق وسطی میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل دونوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے،ایران کو لبنان،شام سمجھنا امریکہ کی بڑی غلطی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کی اشد ضرورت ہے، جس حوالہ سے پہلے ہی بڑی تاخیر ہو چکی ہے اور پوری مسلم امہ فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں،جو انسانیت اور اسلامی ہمیت کی نفی ہے اور کیوں مسلم امہ خوفزدہ ہے اور انہیں رب کا خوف کیوں نہیں ہے، لہذا اب مسلم امہ کا عملی اتحاد اور موثر کردار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اگر مسلم امہ نے دنیا میں کسی عزت اور وقار سے جینا ہے اور اپنی نسلوں کو بھی یہی عزت و وقار منتقل کرنا ہے تو فوری موثر عملی کردار ادا کرنا ہو گا، مسلمان گھوڑے کی پیٹھ اور تلوار کے ساتھ ہی شان سے جیتا ہے، ہمارے پیارے نبی? اور صحابہ کرامؓ کا کیا انحصار دنیاوی املاک پر تھا یا معیاری سواری اور معیاری ہتھیار پر کہ میدان جنگ میں فتح ہی مطلوب رہتی تھی اور اس کی تیاری ہمہ وقت ملحوظ ہوتی۔

یہی اتحاد اسرائیلی غنڈہ گردی کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کی نوید ثابت ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت قابل افسوس ہے اسرائیلی بربریت کا موثر جواب اب بھی نہ دیا گیا اور اسرائیلی حملے کی بھرپور مزاحمت نہ کی گئی اور اس میں موثر کردار بروقت ادا نہ کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھنے سے آفت نہیں ٹلنے لگی بلکہ جرات سے سامنا کرنے ہی میں بقاء ہے۔ جیسا کہ پاکستانی افواج نے حال ہی میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور مثالی جواب دے کر تاریخ رقم کی ہے، ویسا ہی اب اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف بھی جواب دینا واجب ہو چکا ہے اور ایسا کرنے سے پاکستان کے وقار میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات