Live Updates

گڈ گورننس ،رولز آف بزنس 2012 میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کیلئے ترامیم کر دی گئی ہیں،میر سلیم احمد کھوسہ

پیر 16 جون 2025 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں انقلابی و اصلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے صوبے میں گڈ گورننس کے اصول کے لیے گورنمنٹ آف بلوچستان رولز آف بزنس 2012 '' کے اندر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے ترامیم کر دی گئی ہیں جس امیں اب روڈ اور بلڈنگ کے چیف انجینئرز الگ الگ ہونے کے بجائے ایک ہی ہونگے اسی طرح سپریٹنڈنگ انجینئرز بھی روڈ اور بلڈنگ سیکٹر کے ایک ہی ہونگے اس کے علاؤہ ضلع کوئٹہ میں جتنے بھی ایکسین تعینات ہیں ان کے حدود کا از سر نو تعین کیا گیا ہے اور محکمہ میں جتنے بھی غیر فعال سیکشنز ہیں انھیں بھی ختم کردیا گیا ہے ان ترامیم کا مقصد محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا تاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا اقدامات سے محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس موثر طریقے ہوسکے گی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار مذید بہتر طور پر ہوگی محکمہ میں ان ریفارمز سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مثبت اثر پڑیگا اور حکومت کے وسائل بہتر طریقے سے خرچ ہونگے جس کے اثرات صوبے کے مجموعی ترقی پر ہوگا یہ اصلاحات صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور ان کے ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ممکن ہوا ہے جو صوبے میں گڈ گورننس کے اصول اور ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات