اخلاق کے دائرے میں کام کیا ،18ماہ میں 20ارب ریکوری کی، چیئرمین نیب

کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات کی فراہم ترقی سے جڑا ہے، تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے، تقریب سے خطاب

پیر 16 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا ،18ماہ میں 20ارب کی ریکوری کی۔چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت کو آگے لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں، ہم تاجروں کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے پچھلے ایک سال میں کسی کو ہراساں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو دستاویزی کرنا ہے، ترقی کی شرح 5یا 6پر پہنچ سکتی ہے، یہ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 18ماہ میں 20 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کیا۔