Live Updates

دین اور سیاست کو سازش کے تحت جدا جدا کیا گیا،مفتی غوث بغدادی

عقائد و نظریات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ضروری ہے،پاکستان کی خوشحالی کیلئے حکمرانوں کا دیانتدار ہونا ضروری ہے، رفیق شاہ

پیر 16 جون 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے حکمرانوں کا دین دار اور دیانت دار ہونا بہت ضروری ہے۔ عالم اسلام اس وقت سخت آزمائش میں ہے کفر کی طاقتیں مسلمانوں پر حملہ آور غزہ کے مسلمان بے یار و مددگار ہیں مغربی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ہم اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کیساتھ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماء مفتی غلام غوث بغدادی سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرٹی ایل پی رہنماء مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ فتنوں کے دور میں ایمان و عقیدے کے تحفظ کے لیے فکر اعلی حضرت بنیادی اساس ہیں اس کے تحفظ کے لیے جماعت اہل سنت اور تحریک لبیک پاکستان کا مشترکہ کاوشیں کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

صلح کلیت نوجوانوں کو دین کی بنیاد ی اسا س سے دور کر نے کا سبب ہے۔انہوں نے مزیدنے کہا کہ دین اور سیاست کو ایک سازش کے تحت جدا جدا کیا گیاہمارے اسلاف نے آل انڈیا سنی کانفرنس کے پلیٹ فارم سے آل انڈیا مسلم لیگ کے ساتھ حصول پاکستان کی جدوجہد کی تھی اور آج انہی کے فکری وارث پاکستان کو خوشحال اور محفوظ پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت کے علامہ شوکت حسین سیالوی مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن، مدنی رضا اور تحریک لبیک کے علامہ حافظ احمد رضا امجدی بھی موجود تھے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات