گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

منگل 17 جون 2025 14:07

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری ریاض ، آزاد کشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں، انتظامی حکام ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں ، کارکنوں ، تاجر کمیونٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان کے مطابق عشائیہ کے شرکاء سے گورنر خیبرپختونخوا ملک کی سیاسی صورتحال ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی فعالیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔