47 نامورسائنس دانوں ، انجینئرز اور افسران کو ان کی شاندار خدمات پر مختلف سول ایوارڈز حاصل

منگل 17 جون 2025 16:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرمملکت کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے47نامور سائنس دانوں ، انجینئرز اور افسران کو ان کی شاندار خدمات پر مختلف سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

اس حوالے سے چکلالہ گیریژنراولپنڈی میں منعقد کی گئی۔مجموعی طور پر 47 افسران نے ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں سے 10 افسران کو ستارہ امتیاز، 21 افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 16 افسران نے تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا ہے ۔\932