
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، محمد اورنگزیب
اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو ہم اقدامات کیلئے اچھی پوزیشن میں ہیں امید ہے کہ ایسا نہ ہو، مسلم ممالک مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک بنانے کیلئے اقدامات کریں، وزیرخزانہ کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
منگل 17 جون 2025
16:08

(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محصولات پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ ان کی امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے بہت تعمیری اور مثبت ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کو امریکی ٹیرف کے تناظر میں مسابقتی بنیادوں پر ایک بہتر پوزیشن میں لایا جائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے توانائی، سرکاری اداروں (SOEs) اور ٹیکس نظام میں جاری ساختی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا’اس بار ہم نے ٹیرف میں بنیادی اصلاحات کی ہیں تاکہ معیشت کو مسابقتی بنایا جا سکے اور ہماری برآمدی صنعت ترقی کرے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ فضائی حملوں کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یہ جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے اور مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور فراہمی کی نگرانی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.