Live Updates

بجٹ میں ریلیف نہ ملنے پر عوام مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ‘ رانا جاوید عمر

ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ‘رہنما پی ٹی آئی

منگل 17 جون 2025 18:29

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت بھی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، غربت کی شرح بڑھتی چلی جارہی ہے اور عام آدمی کا جینا دو بھر ہوکر رہ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے آج عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے مہنگائی،بیروزگاری اور روزمرے اشیا ئے خو ردونوش کی قیمتیں عروج پر ہیں ،غر یب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی زندگیاں اور اجیر ن ہوچکی ہے ،حکومت بجٹ میں بھی عام عوام کو ریلیف نہیں دے سکی جس سے عوام مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

رانا جاوید عمر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی عوامی حقوق کی محافظ اور امنگوں کی ترجمان ہے اور ملک کی واحد جماعت ہے جس میں عوامی حقوق کے لئے قربانیوں کا آغاز لیڈر شپ نے کیا اور یہ جماعت قربانیوں کی بڑی تاریخ رکھتی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات