Live Updates

بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر بجٹ سازی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے، رکن صوبائی اسمبلی

منگل 17 جون 2025 18:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت،تعلیم اور امن و امان کوترجیحات میں رکھا گیا ہے، بلوچستان حکومت عوام دوست و ملازم دوست بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر بجٹ سازی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جارہا ہے،اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ان کے چیمبر میں اجلاس ہوا ہے جبکہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے بجٹ کے عمل کو شفاف اور مشاورت سے مرتب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اپوزیشن اور حکومتی دونوں طرف سے ممبران کو آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ احسن انداز میں بجٹ کے تمام مراحل کو مکمل کیا جاسکے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات