بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی مشن کامیابی کے بعد وطن واپسی ،پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں خیرمقدمی بینرز لگا دئے

منگل 17 جون 2025 21:03

بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی مشن کامیابی کے بعد وطن واپسی ،پیپلز پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخآری پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی آغا رفیع اللہ پارٹی لیڈر نعیم اسلم کیانی کی جانب سے شایراہ دستور ڈی چوک اسلام آباد کو خیر مقدمی بینرز سے سجا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ روڈ اور مختلف سڑکوں اور شاہراہوں کو پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،بلاول بھٹو نے واشنگٹن نیویارک لندن اور برسلز میں عالمی راہنماوں کے سامنے پاکستان کا موقف ٹھوس دلائل کیساتھ اجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری خارجہ محاز پر پاکستان کی موثر اور توانا آواز ہیں،کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد نے بلاتعطل خدمت ملک و ملت کا فرض نبھایا ہے۔