الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات21جون سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوں گی

ون بروز ہفتہ لڑکیوں اور 22جون اتوار کو لڑکوں کیلئے تقریب منعقد ہو گی ،طلبہ میں اعزازات اور اسناد تقسیم کی جا ئیں گی

منگل 17 جون 2025 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت ’’ بنوقابل‘‘ 3.0اور3.1 کے پاس آؤٹ طلبہ وطالبات کے لیے گریجویشن تقریبات 21 جون بروزہفتہ طالبات اور 22جون بروز اتوار طلبہ کے لیے صبح 10 بجے ایکسپوسینٹر کراچی کے ہال نمبر 2میں منعقد کی جائیں گی ۔نمایاں طلبہ میں اعزازات تقسیم کرنے کے ساتھ تمام پاس آ,ؤٹ طلبہ وطالبات میںاسناد تقسیم کی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی و چیئر مین بنو قابل پروگرام پاکستان نوید علی بیک نے اپنی خصوصی بیان میں ہے کہ الخدمت فری آئی ٹی کورسز پروگرام میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے ۔’’ بنوقابل‘‘ 3.0اور3.1 کریجویشن تقریب نوجوانوں میں نیا جذبہ ، امید اور ان نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کرے گی ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ ہم بنو قابل پروگرا م نوجوانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا پیغام ہے ۔

نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالیں گے ۔ نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں وہ اپنا مستقبل بہتر بنا کر اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ بنو قابل کی جانب سے 4.0 کی کلاسز جاری ہیں ،جبکہ ہم نے سمر کیمپ کی کلاسز بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔تمام کورسز کراچی کے 50سے زائد سینٹرز میں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ۔