Live Updates

بلوچستان ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی کیلئے ساڑھے 93کروڑ روپے مختص

منگل 17 جون 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ماحول و ماحولیاتی تبدیلی کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 93کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ اسی طرح ہمارا صوبہ بلوچستان ما حولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ سال 2022 میں ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تباہی مچائی اور بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جن کے اثرات اب تک موجود ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیات کے ماتحت بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (Protection Agency) صوبہ بھر میں ماحولیاتی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔

گرین ہاؤس گیسر کے اخراج اور اثرات کو کم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں کام کرنے والی صنعتوں میں سکر ببر لگوائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات نے درج ذیل اہم کامیابیاں حاصل محکمہ نے اس سال بلوچستان پلاسٹک شاپنگ اینڈ فلیٹ بیگز ایکٹ 2023 کا قانون پورے صوبے میں ان کی نفاذ کو یقینی بنایا اور پلاسٹک فضلہ کا انسداد ایکٹ کے تحت 87,791 پلاسٹک بیگز کو ضبط کیے گئے تا کہ صوبے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف بنائے اور عوام کو صاف آب و ہوا فراہم کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی پلانٹس کی منتقلی کے تحت محکمہ ماحولیات نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں 41 کرشنگ پلانٹس کو کوئٹہ سے نکال کر زونز ، ڈگری ، اغبرگ غزہ بند اور بوستان زیارت کراس وغیرہ کے علاقوں میں منتقل کیے گئے۔ اسی طرح ہسپتالوں کی طبی فضلات کی تلفی اور اٴْن کو ایک خاص طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگانے کا انتظام اور 27 صنعتی یونٹس میں اینفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب جیسے منصوبوں پر کام مکمل کیا گیا۔

اور ضلع حب میں مختلف یونٹس میں 21 انڈسٹریل سکریبرز کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا۔ آئندہ مالی سال کے لئے صوبے میں ماحولیاتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت نے پہلی دفعہ اسپیشل فنڈ (Balochistan Climate Change Fund) کے نام سے 500 ملین روپے کی گرانٹ محکمہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے لئے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 26-2025 اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 75 ملین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 86 کروڑ 2 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات