ً نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا نیشنل پارٹی جھا کے رہنما محمد صادق بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 17 جون 2025 21:50

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو سینٹ آف پاکستان میں پارلیمانی لیڈر جان محمد بلیدی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر پھلین بلوچ اراکین بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ چیرمین خیر جان بلوچ کلثوم نیاز بلوچ صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی میر عبدالخالق بلوچ سمیت دیگر رہنماں نے نیشنل پارٹی جھا کے رہنما محمد صادق بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد صادق بلوچ نیشنل پارٹی کے نظریاتی و فکری ساتھی تھے وہ شعوری بلندیوں سے لیس سیاسی کارکن تھے جس نے پارٹی اصولوں کو ہر وقت مقدم رکھا۔

(جاری ہے)

جھا جیسے پسماندہ اور مشکل علاقے میں سیاسی عمل کی آبیاری کرتے ہوئے عوام اور علاقے کی خدمت کو جاری رکھا۔ رہنماوں نے کہا کہ محمد صادق بلوچ جیسے پختہ و سنجیدہ سیاسی کارکن کا جدا ہونا کسی سانحے سے کم نہیں نیشنل پارٹی محمد صادق بلوچ کی سیاسی قومی خدمات و جدوجہد کی قدر کرتی ہے ان کی کمی کو شدت محسوس کرتی رئیگی۔