پی آئی اے کا لاہور سے پیرس 5 سال بعد فلائٹ آپریشن (آج)دوبارہ شروع ہوگا

منگل 17 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز لاہور سے پیرس کا پانچ سال بعد فلائٹ آپریشن آج ( بدھ) کے روز سے دوبارہ شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

لاہور سے پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوارہوں گے، پی آئی کی پرواز 733 دن 12بجے لاہور ایئرپورٹ سے پیرس کے لیے روانہ ہو گی،پی آئی اے افسر بھی لاہور سے پیرس پہلی پرواز میں روانہ ہوں گے،پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کی پرواز پانچ سال قبل بند کی گئی تھی،پیرس کے مسافروں کودوسری ایئر لائن سے مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر سفر کرنا پڑرہا تھا،قومی ایئرلائن کی لاہور سے پیرس ہفتہ وار ایک پروازاڑان بھرے گی،پرواز کا دو طرفہ کرایہ تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک وصول کیا جائے گا۔