
یکساں قومی نصاب کی موجودہ شکل کو مسترد کرتے ہیں،فی الفور واپس لیا جائے ، کانفرنس مجلس وحدت مسلمین
بدھ 18 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ جانبدارانہ طرز عمل نہ صرف مذہبی امتیاز بلکہ فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔
یکساں قومی نصاب کی موجودہ شکل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ متنازعہ نصاب تکفیری سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ دین اسلام کی متفقہ تعلیمات اور ملت جعفریہ کے عقائد و نظریات کے خلاف ہے۔کانفرنس کے دوران برادر ہمسایہ اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب اور دہشت گرد ریاست اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطین اور ایران کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس بریفنگ میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے گذشہ ماہِ محرم میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی مجالس اور جلوس ہائے عزاداری کے خلاف پنجاب کے متعدد مقامات میں قائم کیے گئے بلاجوازغیر آئینی متعصبانہ مقدمات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے ایامِ عزا کے دوران عزادارانِ امام حسینؑ، بانیانِ مجالس و جلوس کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائے اور مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر آئینی و غیرقانونی اقدامات سے باز رہے۔نصاب تعلیم کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی،سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئر مین منیر حسین گیلانی، امامیہ آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان،آئی ایس او سنٹرل پنجاب ریجن کے صدرارتضیٰ باقر،ماہر تعلیم سجاد رضوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،مولاناحسن رضا ہمدانی، مولانا غلام مصطفی علوی، مولانا سلمان نقوی،ایم ڈبلیو ایم کے رہنمامولانا ظہیر الحسن کربلائی، اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نصاب پر ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نصاب تعلیم تشکیل دیا جائے جو پاکستان کے تما م طبقات کو منظور ہو۔ کسی ایک مکتبہ فکر کے نظریات اور عقائد کو دوسروں پر مسلط کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں مختلف قراردادوں کی منظور ی دیتے ہوئے قراردیا گیا کہ پاکستان کثیر المذاہب اور کثیر المکاتب اسلامی ریاست ہے جہاں آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے۔ تعلیم ایک قومی فریضہ ہے، جو نہ صرف علم کی ترویج بلکہ قومی وحدت و ہم آہنگی کا ذریعہ ہونا چاہیے۔لیکن افسوس حالیہ برسوں میں جو یکساں قومی نصاب (SNC) متعارف کرایا گیا ہے، وہ ایک مخصوص مکتب فکر کی ترجمانی کرتا ہے، اور دوسرے مکاتب فکر بالخصوص ملت جعفریہ کے عقائد، آئمہ اہل بیت، اور ان کے علمی و روحانی مقام کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتا ہے۔اس لئے حکومت پاکستان، وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی وزارتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ نصاب تعلیم کو فی الفور واپس لیا جائے۔تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کے ساتھ نئی نصاب ساز کمیٹی قائم کی جائے۔نصاب میں آئمہ اہل بیتؑ، حضرت فاطمہ زہراؑ، کربلا کے شہداء کے حالات زندگی ، اور صحیفہ سجادیہ اوردعائے کمیل جیسی اہم علمی و روحانی روایات کو شامل کیاجائے۔درود ابراہیمی کو مکمل اور مستند الفاظ کے ساتھ شامل کیا جائے۔یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نصاب میں موجود تکفیری، نفرت انگیز اورجانبدارانہ مواد کو فی الفور نکالا جائے۔کانفرنس نے دو ٹوک الفاظ میں باور کروایا کہ ملت جعفریہ پاکستان کا ایک پرامن، باشعور، اور آئینی طور پر برابر کا شہری حصہ ہے۔ ان کے عقائد، دینیات اور تشخص کو پامال کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔شرکائے کانفرنس نے تمام مکاتب فکر، صحافتی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ نصاب تعلیم میں اس تعصب کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس قرارداد کو جلد وفاقی اور صوبائی حکومتوں، وزارت تعلیم، اور نصاب ساز اداروں تک پہنچائیں گے، اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں آئینی اور جمہوری احتجاج بھی شامل ہو سکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
میئر کراچی نے کے ایم سی کی 32 چارجڈ پارکنگ سائٹس یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کردیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
-
جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،خواجہ سلمان رفیق
-
صوبائی وز یر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر ز کی میاں منیرہنس کی قیادت میں ملاقات
-
عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر وزیر بلدیات زیشان رفیق کا گوجرانوالہ کادورہ
-
جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں ، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی،اپوزیشن کے 26ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.