سپیکر قومی اسمبلی سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر بیلا فازیکاس کی ملاقات

پاک ہنگری دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر بیلا فازیکاس نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک-ہنگری دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نیہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کی خدمات اور مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان-ہنگری تعلقات کے فروغ، پارلیمانی روابط کی مضبوطی پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ ہنگری کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکرنے کہا کہ خطے میں امن کیلئے بھارت کے ساتھ ہمیشہ صبر و تحمل کی پالیسی اپنائی، جنگ سے سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو ہوتا ہے۔ ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمانی وفد کا دورہ میری سفارتی خدمات کا یادگار لمحہ تھا، مستقبل میں پاکستان-ہنگری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔