Live Updates

آئی جی سندھ کی زیر صدارت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،سیف سٹی اور ایس فور پروجیکٹس کی مجموعی موجودہ کارکردگی سے متعلق اجلاس

بدھ 18 جون 2025 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس ہائی ویپیٹرول،سیف سٹی اور ایس فور پروجیکٹس کی مجموعی موجودہ کارکردگی سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور اس تناظر میں مذید ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی جی سیف سٹی،این آر ٹی سی حکام نمائندہ سی پی ایل سی،ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول سمیت زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے علاوہ اے آئی جیز، کمانڈ اینڈ کنٹرول، ایڈمن و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی،ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،اے آئی جی کمانڈ اینڈ کنٹرول نے پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال،مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا مذید برآں اجلاس کو حکام نے سیف سٹی،ایس پی ایچ پی اور ایس فور منصوبے کے آزمائشی مراحل میں سامنے آنے والے مسائل اور چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سیف سٹی نے اجلاس کو بتایا کہ سیف سٹی کے تحت نصب کیمروں کی مدد سے صرف گذشتہ ہفتہ کے دوران جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر 10 ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہر میں سیف سٹی کے تحت اب تک 514 کیمرے نصب کیئے جاچکے ہیں جن میں اے این پی آر/چہرہ شناس کیمروں کی تعداد 308 ہے۔بریفنگ میں انہوں نے مذید بتایا کہ صوبے کی چند شاہراہوں پر انٹرنیٹ کوریج کی عدم دستیابی کے باعث الرٹس کی ترسیل اور وصولی میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر،ٹال پلازہ پر نصب چند کیمروں کو متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقل بجلی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے اور الیکٹرک میٹر بھی نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

اجلاس کو ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول نے بتایا کہ سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کے زیادہ تر ہالٹنگ پوائنٹس کی مرمت کی جاچکی ہے جبکہ باقی رہ جانے والے پوائنٹس کو بھی جلد فعال کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس فور اور سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کے تحت فراہم کردہ آلات کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی اشد ضروری ہے تاکہ بارشوں اور دیگر عوامل کی زد میں آنے سے محفوظ رکھا جاسکے۔

علاوہ اذیں این آر ٹی سی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ این آر ٹی سی پورے ملک میں سیف سٹی کے تحت ایک ہی طرز کے کیمرے اور سروسز فراہم کررہا ہے جبکہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت بقیہ ماندہ کیمرے بھی جلد نصب کردیئے جائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس فور کے تحت ٹال پلازہ پر نصب کیمروں اور آلات کو آئندہ آنیوالے چند روز میں بلاتعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کردی جائے گی جبکہ این آر ٹی سی کی یقین دہانی اور سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز۔

ون کی کامیابی ہی دراصل فیز۔ٹو تک رسائی کا باعث بنی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں کیمروں کے ذریعے ’’ڈسپیچ میکنزم‘‘کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔جسکا مقصدالرٹس ارسال اور موصول ہونے کے دورانیئے کو بلاتعطل اور درکار مقررہ مدت پر لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تنصیبات اور آلات کی حفاظت کو یقینی بنانا متعلقہ ایس ایس پیز کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز پرموجود"ہالٹنگ پوانٹس"کی مرمت کے لئے سندھ حکومت نے بجٹ فراہم کردیا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہیکہ انسدادی/ہالٹنگ پوائنٹس میں تمام تع بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ ہائی وے پیٹرول پر تعینات عملے کے درمیان وائرلیس کمیونیکش سمیت دیگر روابط کے ذرائع کو بھی یقینی بنانیکے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت اور لہر کے موسم میں ہائی ویز اور سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے تمام پولیس اہلکاروں کو میں آج کے اس اجلاس کے توسط سے شاباش دیتا ہوں اور انکی فرض شناسی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات