Live Updates

ایران معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی،غیرملکی میڈیا

یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا ہے،رپورٹ

جمعرات 19 جون 2025 14:59

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)امریکی صدر کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت جمعہ کو ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔خبر ایجنسی کا کہناتھا کہ مذاکرات کیلئے امریکی رضامندی شامل ہے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو ہوگا، اجلاس بلانے کی ایران کی درخواست کو پاکستان ، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات