Live Updates

ملک کے وسائل کو تحصیل اور ضلع کی سطح پر منصفانہ طور پر استعمال کیا جائے، رکن اسمبلی قمر الاسلام

جمعرات 19 جون 2025 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قمر الاسلام نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل کو تحصیل اور ضلع کی سطح پر منصفانہ طور پر استعمال کیا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے معاشی ٹیم کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کیونکہ ملک ابھی ابھی جنگ کی صورتحال سے باہر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 برسوں میں بجٹ صرف 5 فیصد طبقے کیلئے مختص کیا جاتا رہا ہے، وسائل میں کمی کا بوجھ منصفانہ طور پر ملک کی اشرافیہ کو بھی اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جس موثر انداز میں جواب دیا گیا ہے اس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل اور اضلاع میں افسران بڑی بڑی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں یہ صورتحال کفایت شعاری کے خلاف ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات