Live Updates

بین الاقوامی برادری کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے ، چینی وزارت خارجہ

جمعرات 19 جون 2025 16:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری خصوصاً بااثر بڑے ممالک کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے ۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالہ سے ایران پر ممکنہ امریکی حملے سے متعلق سوال پر چینی ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کشیدہ اور حساس ہے اوربے قابو ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

(جاری ہے)

چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو اور دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔ عالمی برادری، خاص طور پر بااثر بڑے ممالک کو غیر جانبدارانہ موقف اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ جنگ بندی ، بات چیت اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں، اور علاقائی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے اور کسی بڑی تباہی کے وقوع پزیر ہونے کو روکا جا سکے۔\932
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات