
ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا
بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں، مریم نواز کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 19 جون 2025
15:00

(جاری ہے)
صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔
کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپاٹائٹس، امراض کلب، میڈیسن اور انسولین کی دو، دو ماہ کیلئے ڈوز گھروں کو پہنچا رہے ہیں۔ لوگوں کو کام چھوڑ کر، نوکری سے چھٹی لے کر علاج اور ادویات کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں اب مفت ادویات فراہم کی جائیں گی جس کیلئے حکومت نے 100 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ آہستہ آہستہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری آ رہی ہے، کلینک آن ویلز کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ہر شہری کو اس کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر ہو۔سرکاری ہسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا۔ خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا۔ ایم آر آئی اسکین ہوئی اور انجیکشن لگے۔ مجھے خوشی ہے کہ میو ہسپتال میں بہترین اور شاندار آرتھوپیڈک سرجن موجود ہیں۔ ہر مریض کو اچھی سے اچھی اور مہنگی سے مہنگی ادویات مفت ملیں گی۔ 100 فیصد بہتری کا دعویٰ نہیں لیکن ہسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں۔ پنجاب کے ہسپتال میں مریضوں سے درخواست کرتی ہوں کہ باہر سے میڈیسن اور ٹیسٹ نہیں کرانے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے۔ میرا خواب ”لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا“عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 911 کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے۔ یہ حقیقی انقلاب ہے، عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے۔ ادویات لیکر لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئرکنڈیشنڈ اور ایک چلتا پھرتا آپریشن تھیٹر ہیں۔ صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے 245 گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہا ہے۔ کلینک آن ویل پر ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور عملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ اسپتال کی صورت میں کام کر رہے ہیں۔ کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اور چھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے۔ کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کیلئے شاندار اے سی گاڑیاں خریدیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اور فوری علاج کیا گیا۔ کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر، اسکریننگ اور دیگر امراض کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا کلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا۔ کلینک آن ویل گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کیلئے ٹریک بھی کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں؛ دی اکانومسٹ کا آرٹیکل
-
یمن: افریقی تارکین وطن کی کشتی غرقاب، درجنوں افراد ہلاک
-
پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
یمن کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.