حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کاتعلق اہل بیت اطہارگھرانے سے ہے ،سلیم عطاری

جمعرات 19 جون 2025 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ سندھ اولیاء کی سرزمین ہے، برصغیر پاک وہندمیں اسلام کی تبلیغ وترویج میں بزرگان دین نے گراں نقدرخدمات انجام دی،خطے میں بزرگان دین کی خانقاہیں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ ان مقدس ہستیوں نے اسلام کاپیغام محبت اپنے کرداروعمل سے عام انسان تک پہنچایا،بزرگادن دین کی تعلیمات پرعمل کرنے سے اللہ اوراس کے رسول اکرم ﷺکی خوشنودی،دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے سالانہ عرس کی موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبداللہ شاہ غازی مدینہ منورہ میں پیداہوئے آپ کا تعلق اہل بیت اطہارکے گھرانے سے ہے، آپ حسنی حسینی سیدہیں،آپ کے مزارپرحاضری دینے سے دلی سکون حاصل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حضرت سیدنا عبد اللهشاہ غازی بڑے شجاعت،دلیر اور بہادرتھے،آپ کی تعلیمات سے بے شمار غیر مسلم مشرف بااسلام ہوئے انہوںنے خدمت خلق اور عوام کی بے لوث خدمت کی ،روحانی ،سماجی، اخلاقی اور دینی سطح پر انہیں بے پناہ فیض پہنچایا۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرکے دہشت گردی،لاقانونیت ،لسانیت ،صوبائی عصبیت ،نفرت کے بوئے ہوئے بیچ کوختم کیاجاسکتاہے۔