Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

جمعرات 19 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے بھی شرکت کی۔

وفد نے ترقیاتی بجٹ، حلقہ بندیوں سے متعلق خدشات اور وسیع تر سیاسی امور سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم نے جامع ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور وفد کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے جذبے سے دور کیا جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات