
وفاقی و صوبائی بجٹ کسان دشمن قرار
کسان بورڈ پاکستان کا ’کسان بچاؤ زراعت بچاؤ تحریک کا اعلان
جمعہ 20 جون 2025 19:13
(جاری ہے)
اس تحریک کے تحت پاکستان بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے، جلسے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔رہنماؤں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے لیے رکھے گئے 129 ارب روپے محض نمائشی رقم ہیں، جنہیں حسب سابق غیر مؤثر، غیر ضروری اور سیاسی نوعیت کی اسکیموں میں ضائع کر دیا جائے گا۔
زمینی حقائق یہ ہیں کہ کسان آج بدترین معاشی دلدل میں پھنس چکا ہے، اور حکومت سبسڈی اور سہولت کے بجائے صرف وعدے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد، بیج، زرعی ادویات اور پانی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لیکن حکومت آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔ کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت نہیں مل رہی، گندم، چاول، مکئی اور کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی واقع ہو چکی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ سال گندم کی کاشت میں شدید کمی اور غذائی بحران کا سامنا ہو گا۔سردار ظفر حسین خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر حکومت نے کسانوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو کسان خود سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے تمام کسان تنظیموں، انجمنوں اور اتحادوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر متحد ہو جائیں تاکہ یہ تحریک ایک بھرپور عوامی قوت بن سکے۔میاں رشید منہالہ نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں سات لاکھ ایکڑ کی کمی ہو چکی ہے، مکئی کی پیداوار میں 15 فیصد اور چاول میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن حکومت کی پالیسیوں میں تحقیق، جدید ٹیکنالوجی یا مارکیٹ ریگولیشن کا کوئی ذکر تک نہیں۔ ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے۔رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ حکومت زرعی انکم ٹیکس 15 سے 45 فیصد تک وصول کرنا چاہتی ہے، لیکن اس سے پہلے اسے کسان کے شعبے کو منافع بخش بنانا ہو گا۔ جب فصلوں کے نرخ مقرر نہیں کیے جاتے، جب سبزی ایک روپے میں بکتی ہے، جب کھاد 4,300 روپے فی بوری ملتی ہے، تو کسان کیسے جیے گا کسان بورڈ پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نمائشی اعلانات کے بجائے فوری، جامع اور پائیدار زرعی پالیسی متعارف کرائے۔پھلوں، سبزیوں اور دیگر زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے لیے دیہی صنعتوں کو فروغ دے، اور کسانوں کو سبسڈی، جدید مشینری، ٹیکنالوجی اور تحقیق تک رسائی دی جائے تاکہ پاکستان غذائی خود کفالت حاصل کر سکے۔رہنماؤں نے واضح پیغام دیا کہ اگر کسان خوشحال نہیں، تو پاکستان خوشحال نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.