Live Updates

بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے، سینیٹررانا محمود الحسن

ہفتہ 21 جون 2025 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہاہے کہ بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے۔ ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ 2025-26پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبہ اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے ۔مقامی روئی پر ٹیکس ختم کیاجائے۔ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اورماہرین کی مشاورت سے طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کیلئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں۔سینیٹر رانا محمود الحسن نے پاکستان کے دفاعی اداروں اور سائنسدانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں فیلڈ مارشل، پاک فضائیہ، بحریہ اور تمام سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مقف کو اجاگر کیا اور ایک کامیاب سفارتی مہم چلائی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات