ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر پیغام

ہفتہ 21 جون 2025 17:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کے سیاسی، جمہوری اور خارجہ پالیسی کے میدان میں جو انقلابی کردار ادا کیا وہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی، 1973 کے آئین کی بحالی اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ان کا مشن تھا جسے پاکستان کی قومی پالیسی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

غزالہ گولہ نے کہا کہ شہید بی بی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو خودمختار اور وقار پر مبنی بنایا جس میں ملکی مفاد، ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات اور عالمی سطح پر مثبت تشخص کو ترجیح دی گئی، ان کی قیادت میں پارلیمنٹ کو خارجہ پالیسی کی تشکیل میں کلیدی حیثیت دی گئی جو جمہوری عمل کی حقیقی ترجمانی تھی۔