عالمی ماہرین نے مودی سرکار کے جنگی دعووں کو مسترد کر دیا

ہفتہ 21 جون 2025 21:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) معروف امریکی ماہرِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کے جنگی دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پروفیسر فیئر نے کہا کہ بھارتی دعوے، خصوصاً پاکستان ایئر فورس کے حوالے سے، من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہیں۔مودی سرکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ کو 20 فیصد نقصان پہنچا ہے، لیکن پروفیسر فیئر نے واضح طور پر کہا کہ اس دعوے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ پاکستان ایئر فورس کو کوئی بڑا نقصان پہنچا ہو، اور بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں پانچ جنگی طیارے کھوئے ہیں ۔ بھارتی سیٹلائٹ تصاویر، جنہیں مودی حکومت نے پاکستان کے ہوائی اڈوں کو متاثر ہونے کے طور پر پیش کیا تھا، عالمی ماہرین نے جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے ہوائی اڈے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے دعووں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ اس طرح کے پروپیگنڈے سے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان کی فضائیہ کی شاندار فتح عالمی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہے۔یہ بیانیہ عالمی سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے کہ مودی سرکار کے جھوٹے دعوے نہ صرف حقیقت سے ہٹ کر ہیں، بلکہ عالمی سطح پر ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔