Live Updates
اراکین سینیٹ کا بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کے لئے ریلیف دینے کا مطالبہ
ہفتہ 21 جون 2025
21:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) ایوان الا میں اراکین سینیٹ نے بلوچستان او ر خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کے لئے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ،اے این پی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ قبائلی اضلاع سے سیلز ٹیکس کے خاتمے کیلئے احتجاجاً ایوان میں زمین پر بیٹھ گئے ،وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر قانون کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کیلئے مذید اقدامت اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ہفتہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران بجٹ سفارشات پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والی قوم ہیں اور جمہوریت میں اپوزیشن کا وجود لازمی ہے تاکہ وہ ایسی چیزوں کی نشاندھی کرے جو جمہوریت کیلئے ضروری ہو انہوں نے کہاکہ بجٹ سفارشات میں اگر کسی قسم کی کمی رہ گئی ہو تو اس کو پورا کرنے کیلئے تیار ہیں سینیٹر دوست محمد خان نے کہاکہ سینیٹ سفارشات میں قبائلی اضلاع کیلئے کسی قسم کی مراعات نہیں رکھی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع بہت غریب ہیں اور وہاں پر دہشت گردی ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک قبائلی اضلاع میں اپریشن کے نتیجے میں گھروںکی مسماری کے بعد متاثرہ قبائلیوں کو ابھی تک معاوضے نہیں ملے ہیں اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور اس کو اگلے سال کیلئے بڑھایا بھی گیا ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کیلئے صرف سیلز ٹیکس کی بات ہے انکم ٹیکس نہیں ہے ،سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہاکہ سینیٹ کی سفارشات میں کسانون کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہے حکومت ان کسانوں کا سوچے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں کسان طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے ملک مین پانی کا مسئلہ سنگین ہے سندھ میں 50فیصد کسان کپاس کاشت نہیں کرسکے ہیں کیا ہم اس کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنا سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ پورے ملک سمیت بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سب کو بلائیں اور بیٹھ کر اگلے 50سالوں کی پالیسی تیار کریں اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کریں انہوں نے کہاکہ حکومت نے تاجر برادری کو خوفزدہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ سرائیکی بیلٹ سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے اس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی ادویات اور کھاد پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ زرعی شعبے میں ہم نے کسی قسم کی تحقیق نہیں کی ہے اور وزیر اعظم نے نوجوانوں کو زرعی تحقیق کے لئے چین بھجوایا ہے انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ صوبوں کے پاس ہے اور ہم صوبوں کی مشاورت سے اگے چلیں گے ،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ خزانہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات آئی ہیں میں دو تین چیزوں کی نشاندھی کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ اراکین سینیٹ تین روز میں اپنی سفارسات نہیں دے سکتا ہے اس کو درست کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کی سفارشات پر اس ایوان میں بحث ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ جب بھی بلوچستان والے اپنے حقوق کیلئے رونا روتے ہیں تو غدار ٹہرائے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کیلئے جس طرح پی ایس ڈی پی رکھی جاتی ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ منصوبے سوسالوں میں بھی مکمل نہیں ہونگے انہوں نے درخواست کی کہ بلوچستان کو بھی اپنا بھائی سمجھیں سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اپنے وسائل سے محروم اور دہشت گردی کے ستائے ہوئے لوگ ہیں وہاں پر نہ کوئی روزگار ہے نہ کارخانے اور نہ ہی صنعتی زون ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے نوجوان دیگر شہروں میں مزدوری کرکے اپنے بچوں کیلئے رزق کماتے ہیں ایسے پسماندہ علاقوں پر سے ٹیکس کو ختم کیا جائے کیونکہ وہاں پر نہ تو تعلیمی ادارے ہیں اور نہ ہی ہسپتال ہیں انہوں نے قبائلی اضلاع کو سالانہ 100ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دیا جائے انہوں نے کہاکہ جب تک قبائلی اضلاع سے ٹیکس کا نفاذ واپس نہ لیا جائے اس وقت تک میں ایوان میں کرسی پر بیٹھنے کی بجائے زمین پر احتجاجاً بیٹھ جاتا ہوں اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے حوالے سے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کے تحفظات کو حکومت کے پاس پہنچائوں گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی خونی شاہرہ کی تعمیر حکومت نے ترجیحات میں شامل کیا ہے اسی طرح بلوچستان کو 5دانش سکول ئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہمارے دلوں کے قریب ہے اور حکومت کو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے پیچھے نہیں پائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے قبائلی اضلاع کے انکم ٹیکس سے مستشنیٰ ہے صرف ان صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جو وہاں پر گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ اسی طرح یہ نظام چلایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
۔۔ایوان کی کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔اعجاز خان
بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات