ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 22:33

ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی ۔اس ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں، اور انہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ڈڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نسلی لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہجہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ملاقات میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ان کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی نشستیں جاری رہنی چاہییں۔