نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی اپنے قازقستانی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان اور قازستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق

ہفتہ 21 جون 2025 22:44

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی اپنے قازقستانی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیراعظم مرات نورتیو سے ملاقات ، دونوں کی ملاقات استنبول او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں پاکستان اور قازستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اکتوبر 2025 میں پاکستان کے آئندہ اعلیٰ سطح کے دورے کا خیرمقدم کیا۔