
نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی صدرِ ترکیہ سے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات
ہفتہ 21 جون 2025 22:47

(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر ایردوان کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس برادرانہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور گہرے روابط استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت، دفاع اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔یہ ملاقات دونوں برادر ممالک کے درمیان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کی عکاس تھی۔رہنماؤں نے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا۔صورتحال کو پرامن طریقے سے کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیااور بین الاقوامی برادری سے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔دونوں فریقین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے صدر اردوان کو اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کے اعتراف اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد دی۔\932مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں ہر چھ میں سے ایک لڑکی کی کم عمری میں شادی، یونیسیف
-
ایران میں سزائے موت کی منتظر شریفہ محمدی کا کیس؟
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کیلئے سروے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
-
بندوقیں خاموش کریں اور امن کی پکار سنیں، یو این چیف کی اپیل
-
سوڈان خانہ جنگی: الفاشر میں بگڑے انسانی حالات پر تشویش کا اظہار
-
مسئلہ فلسطین پر آج ہونیوالی یو این کانفرنس بارے جاننے کی اہم باتیں
-
بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
-
سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا یو این معاہدہ جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گا
-
یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
-
متعدد فرانسیسی میئرز کا فلسطینی پرچم لہرانے کا ارادہ
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی لے آیا،عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.