Live Updates

ش* عمران خان کیخلاف قائم تمام مقدمات سیاسی انتقام پر مبنی ہیں ، عالیہ حمزہ

/ خان صاحب نے اسرائیل کی سختی سے مذمت کی ، کوئی بیا ن جاری نہ کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ،چیف آرگنائزر تحریک انصاف

ہفتہ 21 جون 2025 22:30

w لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کی چیف آرگنائزر، محترمہ عالیہ حمزہ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے خلاف قائم کیے گئے تمام مقدمات، بشمول جی ایچ کیو حملہ کیس، توشہ خانہ-ٹو کیس، اور القادر ٹرسٹ کیس، مکمل طور پر سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ اپنے بیان میں عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ان کیسز کو بار بار میڈیا پر اچھال کر ایک مخصوص بیانیے کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی ناکامیوں سے ہٹائی جا سکے۔

محترمہ عالیہ حمزہ نے اس تاثر کو سختی سے رد کیا کہ عمران خان نے اسرائیل کے خلاف کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو نہ وکلائ سے ملاقات کی اجازت ہے، نہ پارٹی قیادت کو ان تک رسائی حاصل ہے، اور نہ ہی انہیں کسی بھی پلیٹ فارم سے بات کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے، تو وہ بیان آخر کیسے جاری کریں انہوں نے کہاجب عمران خان صاحب سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی، تو تب جو بیان ان کا آئے گا، دنیا نہ صرف اسے دیکھے گی بلکہ سنے گی بھی۔

(جاری ہے)

اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ خان صاحب اسرائیل کے بارے میں اور امتِ مسلمہ کے ساتھ کھڑے ہو کر کس طرح کی جرات مندانہ آواز بلند کرتے ہیں۔’’انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان کے عوام کے قائد ہیں بلکہ امت مسلمہ کی آواز بھی ہیں۔ انہوں نے ہر عالمی فورم پر مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور مسلم دنیا کے اتحاد کی بات کی۔ اقوام متحدہ کی تقریر سے لے کر ہر بین الاقوامی دورے تک، انہوں نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے حقوق کی ترجمانی کی۔

عالیہ حمزہ نے خبردار کیا کہ‘‘جس طرح ہمارے اوپر عدالتوں کے دروازے بند کیے گئے، ملاقاتوں پر پابندیاں لگا دی گئیں اور سیاسی انتقام کی انتہا کر دی گئی ہے، ایسے میں اب ہمارے پاس آخری راستہ عوامی احتجاج ہے۔ انشائ اللہ بہت جلد پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے ساتھ ساتھ باشعور عوام بھی بھرپور احتجاج کے لیے سڑکوں پر ہوگی، اور اس حکومت کو نہ چھپنے کا موقع ملے گا، نہ بھاگنے کا۔ عوام اب اپنا فیصلہ خود کرے گی۔’’
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات