
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کا اعادہ اور احتساب کا مطالبہ
اتوار 22 جون 2025 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل نے آئی اے ای اے کی محفوظ تنصیبات پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین اور آئی اے ای اے کے متعدد قوانین اور قراردادوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے ایک خطرناک نظیر قائم کرنے اور خطے اور دنیا بھر میں شہری آبادیوں کے تحفظ کو سنگین خطرہ لاحق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صریح اور بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے ایران کے موروثی حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا دوہرا معیار پوری طرح سے عیاں ہے۔ اسرائیل کے بارے میں قانون کی حکمرانی، قوانین پر مبنی بین الاقوامی آرڈرز یا غیر قانونی اقدامات کے نتائج کی کبھی کوئی بات نہیں کی گئی، یہ استثنیٰ ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا اسے اب ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ یہ عسکریت پسندی کے ایک خطرناک اور مستقل نمونے کا حصہ ہے جس کا اسرائیل نے پورے مشرق وسطی میں مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ایران کی درخواست پر پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کے لیے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی مکمل حمایت کی اور کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرےلیکن بدقسمتی سے کونسل بدستور مفلوج ہے جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران سے متعلق متعدد دیگر اقدامات کی بھی حمایت کی جس میں متعدد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ SCO اور IAEA میں کی جانے والی حمایت بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن ذرائع، سفارتی رابطوں اور پائیدار مذاکرات کے ذریعے حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ اجلاس نہ صرف برادر ملک ایران کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرے گا بلکہ یہ واضح پیغام بھی دے گا کہ اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہیے اور لاپرواہی ، جارحیت سے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
امام حسین علیہ السلام کا فلسفہ حق، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ،عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
-
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.